پاکستان
چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا مسافر خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر حکام کا ایکشن، اہلکار گرفتار
کراچی سے فیصل آباد جانے والی ٹرین ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون کو بدترین تشدد کانشانہ بنایا۔
پولیس اہلکار کی خاتون پر تھپڑوں کی بارش کرتارہا،بچوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا۔
خاتون تشدد کے دوران بار بار پوچھتی رہی کہ مار کیوں رہے ہو؟خاتون التجاکرتی رہی کہ مارو نہیں ،،لیکن طاقت کے نشے میں دھت ریلوے پولیس اہلکار اسے تھپڑ مارتا رہا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ ریلوے عبد اللہ شیخ نےواقعہ کا نوٹس لے لیا،ان کا کہنا ہے کہ خاتون سے بدتمیزی کاواقعہ 7 سات اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا۔پولیس اہلکار کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا
پولیس اہلکار میر حسن حیدرآباد ریلوے اسٹیشن میں تعینات ہے،پولیس اہلکارمیرحسن کوحراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزم میر حسن کے خلاف دفعہ 155 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔