تازہ ترین
سیاسی جماعت پر پابندی صرف ملکی سالمیت اور خودمختاری کی بنیاد پر لگائی جا سکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
الیکشن ایکٹ کی شق 215 کو آئین کے آرٹیکل 17 ٹوکے خلاف قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی و تمام صوبائی حکومتوں،الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی،سنی اتحادکونسل کو نوٹس جاری کردیئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامے میں کہا گیا کہ دفعہ 215کےتحت سیاسی جماعت کو انٹرا پارٹی انتخابات کےبعدسرٹیفیکیٹ جمع کراناہوتاہے،سیاسی جماعت کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کرائے جانے پر انتخابی نشان جاری نہیں کیا جاتا،جب کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان جاری نہیں کیا جاتا تو وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی،سیاسی جماعت کو انتخابی نشان جاری نہ کرنابین لگانے کےمترادف ہےجوآئین کی شق 17ٹوکےتحت کیاجاسکتا ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 17 ٹو کے تحت ایک سیاسی جماعت پر صرف ملکی سالمیت اور خود مختاری کی بنیاد پر بین لگایا جا سکتا ہے،سیاسی جماعت پر بین لگانے کیلئے وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا ہوتا ہے،سپریم کورٹ سیاسی جماعت پر بین لگانے یا نہ لگانے سے متعلق فیصلہ کرتی ہے،الیکشن ایکٹ کی شق 104کےتحت سیاسی جماعت کو مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کراناہوتی ہے،چونکہ شق 215 کے تحت سیاسی جماعت پر بین لگا دیا جاتا ہےاس لیے وہ جماعت مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے سے قاصر رہتی ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ فریقین کو 21 مئی کیلئے نوٹس جاری کیا جاتا ہے،اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں