Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایران کے صدر کے دورہ کے موقع پر کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

Published

on

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے موقع پرکل عام تعطیل   کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت نے بروز منگل لاہور میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا،پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔انٹیلی جنس بیورو سپیشل برانچ اور پولیس کے اعلی افسران کے ہنگامی اجلاس ہوا، اس کے علاوہ مسلح افواج کے دستے  بھی شہر کے کئی مقامات پر پہنچ گئے۔

ایران کے صدر کا لاہور میں بھی پرتپاک خیر مقدم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔صدر مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔ پاک فوج کے دستے بھی صدر کی  سیکیورٹی میں شامل ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین