Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گورنمنٹ کالج لاہور کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ مقرر

Published

on

160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ مقرر کردی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو  یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں،ڈاکٹر شازیہ چار ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر شازیہ اولڈ راوین ہیں، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا،ڈاکٹر شازیہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا۔

ڈاکٹر شازیہ نے ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی،ڈاکٹر شازیہ کے نامور عالمی جرائد میں 150  تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر شازیہ طویل عرصہ تک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ اور آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہیں،انہوں نے بطور چیئرپرسن، شعبہ فزکس بھی خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر شازیہ 1996ء سے گورنمنٹ کالج لاہور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں،فیکلٹی اور سٹاف نے پہلی خاتون وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین