Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار سیالکوٹ میں گرفتار

Published

on

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی پر احتجاج کی کال دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح سے پولیس نے سیالکوٹ میں جناح ہاؤس کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریحانہ ڈار نے اس سال ہونے والے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔71 سے خواجہ آصف کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا اور انہیں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین