Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی پر پی ٹی آئی کوئی بڑی احتجاجی ریلی نکالنے میں ناکام، کئی رہنما گرفتار اور رہا

Published

on

نو مئی کے موقع پر تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی لیکن کسی بھی شہر میں پی ٹی آئی کوئی بڑی ریلی یا احتجاج نہیں کرپائی۔

تحریک انصاف نے دارلحکومت اسلام آباد میں 9 مئی کے سلسلے میں  ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت چیئر مین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر شعیب شاہین اور عامر مغل نے کی۔ پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جسے کارکنان نے ناکام بنا دیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان بہت کم تعداد میں باہر نکل سکے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔مظاہرین کو پولیس کی بھاری نفری نے منتشر کر دیا۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے بنی چوک میں احتجاج کیلئے کال دے رکھی تھی جس پر راولپنڈی پولیس نے تمام اطراف بھاری نفری تعینات کی تھی۔ چار بجے ہونے والے مظاہرے میں این اے 56 سے امیدوار شہریار ریاض اپنے کارکنوں کے ہمراہ بنی چوک پہنچے تو پولیس نے انہیں اور چند کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانہ بنی منتقل کردیا جبکہ دیگر مظاہرین پولیس کو چکمہ دے کر غائب ہوگئے۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر اور سابق امیدوار این اے 57 سیمابیہ طاہر کو پولیس نے راول روڈ سے حراست میں لے لیا ان کے ہمراہ پارٹی کی چند خواتین بھی ہمراہ تھیں پولیس انہیں بھی گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف دفعہ ایک 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں نرسری ، شاہراہ فیصل ، پی آئی بی کالونی ،پیپلز چورنگی ، گرومندر ، نمائش چورنگی کے اطراف ، سہراب گوٹھ ، طارق روڈ اور دیگر مقامات پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

بائیک ریلی طارق روڈ سے نکالی گئی جو شاہراہِ فیصل سے ہوتی ہوئی پی آئی بی کے علاقے میں پہنچی جہاں پولیس نے سابق ایم پی اے جمال صدیقی سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لےلیا۔

سہراب گوٹھ پر بھی پولیس نے سڑک بلاک کرنے پر 5 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا اور لاٹھی چارج کرکے ریلی نکالنے والوں کو منتشرکردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ سکھر ، ٹھٹھہ اور دیگر شہروںمیں بھی ریلیاں نکالنے والے ہمارے کارکنوں کو گرفتارکیا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین