پاکستان
پرائس کنٹرول کے لیے 5 دن میں باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/02/mns-maryam-nawaz-sharif.jpg)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 5 روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات شروع کر دیئے، وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کا حکم دیتے ہوئے فوری پلان طلب کر لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 5روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں،عارضی اقدامات کافی نہیں۔ مہنگائی پر قابوپاناترجیحات میں اولین ہے۔گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضح کیا جائے،پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے۔
اجلاد میں سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ۔ائی جی پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹرز پولیس حکام اور دیگر نے شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور