پاکستان
پاکستان میں ایم پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ، مریض خلیجی ملک سے آیا
پاکستان میں ایم پاکس کادوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق خلیجی ملک سے آنے والے مریض میں کیس رپورٹ ہوا۔ مشتبہ مریض کو پشاور ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد ایم پاکس مثبت آیا۔وزارت صحت نے بھی ایم پاکس کےدوسرے کیس کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے،تمام ایئرپورٹس پر سکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام موجود ہے،بارڈر ہیلتھ کا عملہ ایئرپورٹس اور انٹریز پوائنٹس پر مستعدی سے کام۔کر رہا ہے۔