پاکستان
میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سمندری آلودگی پر خصوصی تقریب، امریکی قونصل جنرل بھی شریک ہوئے
کراچی میں میری ٹائم ٹریننگ انسٹیوٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں مارپول ایٹ ففٹی کےذریعے سمندری آلودگی سمیت دیگر سمندری خطرات کے متعلق پچاس سالہ کاوشوں پرسیرحاصل گفتگوکی گئی۔
کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل کائرڈ ٹربل تقریب کے مہمان خصوصی تھے،پاکستان کی پہلی مرچنٹ نیوی خاتون کیڈٹ نیلم اللہ دتہ نے مردوں کے لیے مخصوص اس شبعے کے انتخاب کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ڈنمارک کے ایمبیسیڈر جیکب لنلف جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن یوکے مارٹن ڈاوسن بھی تقریب میں شریک ہوئے،جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کیٹک لم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اس دن کومنانے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
میری ٹائم ٹریننگ انسٹیٹوٹ کے سی ای اوکیپٹن اجمل محمودی کا کہناتھا کہ سمندری آلودگی کے تناظر میں پاکستان نے دیگرممالک کے اشتراک سے گذشتہ برسوں میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔
تقریب سے خطاب میں یوایس قونصل جنرل کا کہناتھا کہ پاکستان اورامریکہ کی جانب سے سمندری آلودگی سے نمٹے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرتے ہیں،اس میں وہ دیرپا کوششیں بھی شامل ہیں،جو سمندر میں محفوظ تجارت کو یقینی بناتی ہے،اس تناظر میں کئی ملین ڈالرز کےمنصوبے سمندر کے بہتر ماحول کے لیے خرچ کیے جاتے ہیں،جس کے ثمرات کی وجہ سے ان خطرات کی شدت کم ہوجاتی ہے،گرین شپنگ کےلیے پاکستان سے اورامریکا کے درمیان کئی نشستیں ہوچکی ہیں، مستقبل مذید کاوشوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ سمندر کی امن کو فروغ دیا جاسکے۔
ڈی جی پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ ارم تنویراوڈھو کا اس موقع پرکہناتھا کہ پاکستان فلم پالیسی کے ذریعے ٹورازم کو پرموٹ کررہا ہے،ملکی وبین الاقوامی فلم میکرزکودعوت دی ہے کہ پاکستان کے خوبصورت ساحلی مقامات کی فلم میکنگ کریں،تاکہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں نمایاں ہو، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے 2ارب روپے کے فنڈزمختص کیے ہیں، کوشش ہے کہ اسکرین ٹورازم کے ذریعے سیاحتی مقامات کے حسن کو اجاگرکیا جائے،ان کا کہناہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بے انتہا تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں، اکثرفنڈزکمی کی وجہ سے وہ فلم میکراپنی سوچ کو فلم کی شکل میں پروجیکٹ نہیں کرتے پاتے، حکومتی فنڈ کے ذریعے انھیں یہ دعوت دی گئی ہے کہ وہ کم بجٹ کی فلموں کو سینما اوردیگرذرائع پر نمایاں کریں، اس عمل کے ذریعے دنیا بھر میں نہ صرف پاکستان کے سیاحتی مقامات کی آگاہی ملے گی بلکہ ملک کے سافٹ امیج کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پرپاکستان کی پہلی خاتون مرچنٹ نیوی کیڈٹ نیلم اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے مردوں کے لیے مخصوص اس شعبے کو اپنے گھروالوں کی بھرپورسپورٹ سے چنا،وہ چاہتی ہے کہ اس شعبے میں ملک کا نام روشن کرے،اس عمل کے ذریعے وہ پاکستان کی دیگرخواتین کو بھی بطورمرچنٹ نیوی میں شمولیت کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور