Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

الحمرا میں بچوں کے ہفتہ وار ڈرامے جن اور جادوگر کا خصوصی شو

Published

on

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمراء کا ہفتہ وار بچوں کا ڈرامہ عینک والاجن (جن اور جادوگر)الحمراء ہال نمبر ایک میں پیش کیا گیا.

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر کی ہدایت پر ڈرامہ میں خصوصی طور پر فوجی ہیروز،وطن کے لئے جان کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مبنی خاکے پیش کئے گئے جنہیں ہال میں موجود حاضرین کی بہت بڑی تعداد نے پسند کیا۔

ڈرامے کے مہمان خصوصی معروف مزاح نگار عطا ء الحق قاسمی تھے جبکہ میزبانی کے فرائض ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے انجام دیئے۔

عطاء الحق قاسمی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ فنکاروں نے جن انداز میں وطن سے محبت، بڑوں کی عزت کرنا،اپنے ملک کی قدورں حفاظت کا درس دیا ٗ وہ قابل ستائش ہے۔

ایگزیکٹرڈائریکٹر الحمراء نے کہا کہ الحمراء کو بچوں کے لئے اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے پر فخر ہے،عوام کی بے پناہ دلچسپی ہمارے اس کاوش کی کامیابی کا مظہر ہے،یہ ڈرامہ بچوں کی تعلیم وتربیت و اصلاح کا اہم ذریعہ ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس ڈرامے کو بڑے ہی شوق سے دیکھتے ہیں۔

عطاء الحق قاسمی نے ڈرامے کی کامیابی پر حسیب پاشا اور اسکی پوری ٹیم کو مبارکبادی،انھوں نے عطاء الحق قاسمی کو شیلڈ پیش کی اور انکا شکریہ ادا کیا

۔ڈرامہ دیکھنے والوں میں کالم نویس ناصر بشیر، معروف اینکر فائزہ بخاری،پروفیسر ڈاکٹر انجم رومانی، روحانی سکالر فرزانہ پیرزادی اور محمد علی شہزاد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے حسیب پاشا کے ہمراہ بچوں میں سویٹس بھی تقسیم کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین