آرٹ
الحمرامیں نامور ڈرامہ نویس، اداکار اور پروفیسر شعیب ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس
لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمراء میں نامور ڈرامہ نویس، اداکارو پروفیسر شعیب ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس ہوا۔شعیب ہاشمی کے فن و شخصیت پر پینلسٹ نے اظہار خیال کیا گیا۔
ناموراداکار عرفان کھوسٹ، معین نظامی، ذوالفقار علی زلفی، نوید شہزاد، نادیہ جمیل، عدیل ہاشمی اور ارشد محمود کی گفتگو سننے والوں کے دل میں اترتی رہی۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے نشست کو ماڈریٹ کیا۔عرفان کھوسٹ نے شعیب ہاشمی کے ساتھ گزارے خوبصورت لمحات سامعین سے شئیر کئے۔
نامور ماہر اقبالیات معین نظامی نے شعیب ہاشمی کی خدمات کو ادب و ثقافت کے میدان میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ارشد محمود نے کہا کہ چیزوں کو دیکھنا، انکے بارے سوچنا ‘ شعیب ہاشمی سے سیکھا۔
پروفیسر نوید شہزاد نے کہا کہ میں شعیب ہاشمی کو اپنا گرو مانتی ہوں۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ شعیب ہاشمی کی اپنے کام سے لگن کا جذبہ لازوال رہا۔عدیل ہاشمی نے اپنے منفرد اسلوب میں شعیب ہاشمی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
نادیہ جمیل نے کہا کہ شعیب ہاشمی کی آواز سے محبت تھی،انکے پڑھنے کے انداز سے لگاؤ تھا۔
تقریب میں پروفیسر سلیمہ ہاشمی،منیزہ ہاشمی،کامران لاشاری و زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر میں تعزیتی اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی