آرٹ
پاکستان لٹریچر فیسٹیول کشمیر چیپٹر کا افتتاح ہفتہ 3جون کو مظفر آباد میں ہوگا
پاکستان لٹریچر فیسٹیول کشمیر چیپٹر کا افتتاح 3جون 2023ءہفتہ کو مظفر آباد پی سی ہوٹل میں ہوگا، جس میں 20سے زائد سیش ہوں گے۔
یہ مظفر آباد کی تاریخ میں سب سے بڑا ادبی اور ثقافتی فیسٹیول ہوگا، یہ فیسٹیول سری نگر میں غیر قانونی طور پر منعقد G20 کانفرنس کا جواب ہے اور اس فیسٹیول کے ذریعے جموں و کشمیر کی تاریخ ثقافت اور سرامکس جوکہ کشمیر کی صورت حال کی وجہ سے پس منظر میں چلا گیا تھا اجاگر ہوگا،ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے جمعہ کو مظفر آباد میں سیکریٹری ٹورازم حکومت آزاد کشمیر مدحت شہزاد، سیکریٹری اطلاعات و تعلقات عامہ انصر یعقوب ، فیسٹیول کے کوآرڈنیٹر اور سیکریٹری بہبود آبادی احمد عطاءاللہ، ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محمد احمد شاہ نے کہاکہ کشمیرکی ہزاروں سال پرانی تاریخ و ثقافت ہے ، اسی لیے اس کو ایران صغیر کہا جاتا تھااور اس تاریخ و ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے پروگرام و فیسٹیول تسلسل سے قائم ہوں اس کے لیے مظفرآباد میں آرٹس کونسل قائم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سوسائٹی آج مختلف سوچ میں تقسیم ہے اس تقسیم میں اب لڑائی تک نوبت آ چکی، پرامن اور روشن خیال ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے ہماری کوشش ہے کہ اس تقسیم کو ادب اور ثقافت کے ساتھ جوڑا جائے۔اردو کانفرنس میں ساری دنیا سے لوگ آتے ہیں اور اس میں تمام زبانوں کو شامل کیا گیا اب پاکستان لٹریچر فیسٹیول شروع کیا ہے جس کی شروعات لاہور سے ہوئی اب کشمیر میں کررہے ہیں پھر فیسٹیول کو دیگر شہروں کے علاوہ بیرونِ ملک بھی لے کر جائیں گے تاکہ پاکستان کا کلچر اور روشن چہرہ دنیا کو دیکھایا جائے۔
محمد احمد شاہ نے کہا کہ اس لٹریچر فیسٹیول کے لیے میں نے مظفرآباد کے دو دورے کئے اور حوصلہ افزائی ہوئی تب ہی یہ فیسٹیول منعقد ہو رہا ہے۔حکومت آزاد کشمیر کا بہت تعاون رہا، چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے بہت تعاون کیا۔ آزاد کشمیر حکومت سے مالی وسائل حاصل نہیں کئے۔سندھ حکومت کا بہت زیادہ تعاون رہا وہ واحد صوبائی حکومت ہے جو کلچر پر سب سے زیادہ وسائل خرچ کرتی ہے۔
فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ فیسٹیول میں آزاد کشمیر سیاحوں کی جنت،کشمیر کا ثقافتی ورثہ، کشمیر سے سرگوشی، کشمیر کا مزاحمتی ادب، روشن کتابیں، کشمیری عورت کا سفر، رحمن فارس سے گفتگو، مسئلہ کشمیر میں میڈیا کا کردار، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال 35A اور 370کے تناظر میں، کامران لاشاری کے ساتھ گفتگو، کشمیر اور فکر اقبال، دبستانِ کشمیر کے نقوش، ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو….اعترافِ عظمت، عمیر نجمی کی کہانی، سلمان گیلانی کی باتیں، منور سعید ایک عہد، کشمیر اور پاکستان کی موسیقی، کشمیر کے فوک ڈانس اور عالمی مشاعرہ جیسے اہم ترین سیشن شامل ہوں گے جن میں پاکستان اور جموں و کشمیر کے نامور ادیب، صحافی، فن کار، گلوکار اور شاعر شرکت کریں گے،سیکریٹری ٹورازم مدحت شہزاد نے کہاکہ کل صبح ادبی میلے کا آغاز کر دیا جائے گا، اس ادبی و ثقافتی میلے میں ادب، مباحثے، نشستیں عالمی مشاعرہ اور موسیقی کی شام بھی شامل ہے۔
احمد عطاءاللہ نے کہاکہ کشمیر کے ادب کو ریوائیو کر رہے ہیں، PLF میں آپ کو بھرپور ادب ملے گا، کھیل میں اچھے کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے، آئندہ ہماری کوشش ہے کہ ہم آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ساتھ مل کر آگے بھی کام کریں گے۔ فیسٹیول عوام کے فری ہے جو کہ 4جون تک جاری رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور