معاشرہ

دو رکنی کمیٹی نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا چارج سنبھال لیا

Published

on

دو رکنی کمیٹی نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا چارج سنبھال لیا،سابق ایڈمنسٹریٹر کے دور میں کی جانے والی کرپشن و بدعنوانیوں کی تحقیقات، روزمرہ کے معاملات چلانے اور الیکشن کروانے کا اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹو ساجد عبدالکریم سرہیواور عابد خان انسپکٹر کوآپریٹو پر مشتمل 2رکنی کمیٹی نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا چارج سنبھال لیا۔

دو رکنی کمیٹی کو روزمرہ کے معاملات چلانے،  الیکشن کروانے اور  سابق ایڈمنسٹریٹر کے دور میں کی جانے والی کرپشن و بدعنوانیوں کی تحقیقات کا ٹاسک سونپاگیا ہے۔

فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ملازمین کی جانب سے 2رکنی کمیٹی ساجد عبدالکریم سرہیو اور عابد خان کا پرتپاک استقبال کیا۔انہیں ہار پہنائے گئے۔اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔2رکنی کمیٹی کو سابق ایڈمنسٹریٹرزاہد ابراہیم بھٹی کے دور میں ہونے والی کرپشن و بد عنوانی کی تحقیقات کا بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version