Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عربی کیلیگرافی والا لباس پہنے خاتون کو ہجوم نے بازار میں گھیر لیا،پولیس نے جان بچائی

Published

on

لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی کیلیگرافی پر مبنی لباس پہنے ایک خاتون کو ہجوم نے گھیر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں خاتون کو ایک ریسٹورانٹ نما دکان کے اندر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے سامنے کچھ لوگ جمع ہیں۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

ایک اور ویڈیو کچھ دیر بعد کی ہے جب لاہور پولیس کی اے ایس پی شاہ بانو موقع پر جمع لوگوں سے بات کر رہی ہیں اور پھر خاتون کو اپنے ساتھ لے کر وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔ اس وقت تک خاتون کو ایک سیاہ برقع پہنا دیا جاتا ہے۔اس دوران ہجوم کی جانب سے نعرے بازی کی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون دوپہر کو اچھرہ بازار خریداری کیلئے پہنچی تھی، اُس کے لباس پر عربی حروف تہجی میں کچھ لکھا تھا۔ جس پر لوگ نے سخت ناپاندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران خاتون ایک ریسٹورنٹ میں پہنچی۔

پولیس نے واقعہ کی مزید تفصیل میں بتایا کہ ہوٹل کے مالک نے لوگوں کے ہجوم کو اکٹھا ہوتے دیکھتے ہوئے معاملے کی حساسیت کے باعث پولیس کو اطلاع دی، جس پر ایس ایچ او اچھرہ موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو فوری طور پر پولیس تھانے اچھرہ منتقل کر دیا۔

اے ایس پی گلبرگ کی جانب سے واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا۔ جس کے بعد لوگوں کی تعداد اچھرہ تھانے کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئی اور خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس پر معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وہ خود موقع پر پہنچ گئی۔

ویڈیو بیان میں خاتون اور دو تین مرد تھانے میں موجود ہیں، مرد کہتے ہیں کہ خاتون کو معافی دے دی گئی ہے، لباس میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی لیکن ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے۔خاتون بھی اس موقع پر معافی مانگتی ہے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس موقع پر اچھرہ پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں تاہم خاتون سے معافی کا کہنا بلا جواز تھا، معافی ہراساں کرنے والوں کو مانگنی چاہیے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین