پاکستان
فلیگ شپ ریفرنس خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف فیلگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل واپس لینے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہا گیاکہ نیب پراسیکوٹر کے مطابق انہیں اپیل واپس لینے کی ہدایت ملی ہے۔عدالت واپس لینے کی بنیاد پر اپیل خارج کرتی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔