پاکستان
ایس ایچ او تعیناتی کے لیے تحریری امتحان دینا پڑے گا
کراچی میں ایک بار پھر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے ٹیسٹ سسٹم فعال کردیا گیا،کراچی پولیس چیف نے ٹیسٹ اور انٹریوز کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اچھی شہرت کے حامل افسروں کو ایس ایچ اوز کے پول میں شامل کیا جائے گا،انسپکٹر اور سب انسپکٹر یو ایس سی کوالیفائیڈ افسران درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
جو ایس ایچ اوز تھانوں میں پہلے سے تعینات ہیں وہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں جبکہ جن افسران نے ماضی میں ٹیسٹ پاس کیا ہے، وہ درخواستیں جمع نہ کرائیں۔
تمام افسران کو پاس ہونے والے پول سے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز لگایا جائے گا۔