Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کچے کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دے کر بلایا جانیوالا نوجوان بازیاب

Published

on

رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 23 ویں روز بھی جاری ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیے گئے، راجن پور میں کچی میانوالی ون کا علاقہ کلئیر کروالیا گیا۔

ڈاکو فاروق عمرانی اپنی کمین گاہ چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور کمین گاہوں کو جلا دیا ہے۔

آپریشن کے دوران رحیم یار خان سے 2 ماہ قبل اغوا کیے جانے والے  نوجوان کو بازیاب کروالیا گیا، ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان کو لڑکی کی آواز میں شادی کا جھانسہ دے کر بلایا تھا، رہائی کےلیے تاوان بھی ادا کر دیا تھا۔

کچے کے تمام راستوں اور گزر گاہوں کی سخت نگرانی جاری ہے، آپریشن میں اب تک 4 ڈاکو ہلاک 8 ڈاکو زخمی اور 5 ڈاکو اور 20سہولت کاروں کو گرفتارکیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین