Uncategorized

سپیکر کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے جنید خان ہمارے امیدوار ہوں گے، عمر ایوب

Published

on

پی ٹی  آئی نے 2 مارچ کو پورے پاکستان میں دیگر جماعتوں کے ساتھ احتجاج   اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب کا کہنا ہے کہ عوام نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کیلئے قومی اسمبلی میں مالاکنڈ سے جنید خان کو نامزد کیا گیا ہے،دو مارچ پورے پاکستان میں دیگر جماعتوں کے ساتھ احتجاج کرینگے۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا نے گزشتہ کئی ماہ سے اڈیالہ جیل کے باہر مورچہ سنبھال رکھا ہے، شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے وہ پر اعتماد ہیں۔الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا ہے۔ایک جنبش قلم سے ہماری نشستوں پر ضرب لگادی ہے۔دو مارچ پورے پاکستان میں دیگر جماعتوں کے ساتھ احتجاج کرینگے۔

عمر ایوب نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے۔کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا۔ہمارے امیدوار کو ایم این اے کا کارڈ تک ایشو ہوا تھا۔ ہم لوگ عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کرینگے۔عوام نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے۔قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر کیلئے قومی اسمبلی میں مالاکنڈ سے جنید خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے۔ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version