پاکستان
دادو سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے
دادو کے حلقہ پی ایس 80خیرپورناتھن شاہ سے نو منتخب ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔
مرحوم نومنتخب ایم پی اے کا تعلق پیپلزپارٹی سے تھا۔ عبدالعزیز جونیجو کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
عبدالعزیز جونیجو 8 فروری الیکشن میں پی ایس 80خیر پور ناتھن شاہ 52131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔