ٹاپ سٹوریز

لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل عبدالودود ساتکزئی مچھ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں میں شامل تھا، لاش کی شناخت ہوگئی

Published

on

مچھ م آپریشن میں  ہلاک دہشت گردوں کی مزید تصاویر منظرِ عام پرآئی ہیں، جس سےلاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہوگئی۔ دہشتگرد عبدالودود ساتکزئی اوردہشتگرد امتیاز احمد  سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہو ئے۔

دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب "مچھ کلئیرنس آپریشن”  مکمل  کیا جا چکا ہے،سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

 "مچھ کلئیرنس آپریشن” کے دوران مجموعی طور پر 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا  گیا،لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہوگئی۔

سازش کی واضح مثال مچھ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کی شناخت ہے،دہشتگرد عبدالودود ساتکزئی جس کو لاپتا افراد میں شامل کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا وہ مچھ حملے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔

اس سے قبل دہشتگرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لا پتا افراد کی فہرست میں شامل تھا، جو سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مار اگیا۔

عبدالودود ساتکزئی کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لاپتا افراد کا پروپیگنڈا کرنے والے اور بلوچستان کے دہشتگرد عناصر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو وقتاً فوقتاً ریاست پاکستان کیخلاف حملہ آور ہوتے رہتے ہیں۔

ہلاک دہشتگرد عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کاراگ الاپ رہی تھی،حالیہ لاپتا افراد کے نام پر سیاست کرنے والی ماہ رنگ بلوچ جیسے عناصر بیرونی قوتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں،جس کا مقصد بلوچستان کی ترقی کو روکنا ہے۔

اس سے قبل ایران کے علاقے میں جوابی حملے کے دوران بھی کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشتگرد ہلاک ہوئے جنہیں ماہ رنگ بلوچ نے بطور بلوچ شہری تسلیم کیا۔

مچھ اور اس جیسے بہت سارے دہشتگردانہ حملوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی مذمت ماہ رنگ بلوچ اور دیگر انسانی حقو ق کے علمبرداروں کی طرف سے کبھی نہیں کی گئی جن کی وجہ سے کئی معصوم بلوچوں کی جان گئی۔

صرف سال 2023میں دہشتگردوں نے ضلع تربت میں 158دہشتگردی کی کارروائیوں میں 66افراد شہید جبکہ30سے زائد زخمی کئے،حال ہی میں بلوچستان نیشنل آرمی کے ہتھیار ڈالنے والے سرفراز بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملک دشمن عناصر چندپیسوں کے عوض بلوچستان کے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version