کھیل

ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی انجری رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے اور متبادل کے طور پر آف اسپنر ساجد خان کا نام زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کی انجری کا جائزہ لے کر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں لیفٹ ہینڈ بیٹرز کی وجہ سے آف اسپنر ساجد خان مضبوط امیدوار بن گئے ہیں تاہم  ویزا پراسس کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ساجد خان کا آسٹریلیا جانا مشکل ہے۔

ابرار احمد انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے تو ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version