پاکستان

احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملک ریاض کو بھی طلب کرے، علیمہ خان

Published

on

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کیلئے رکھا ہوا ہے۔ملک ریاض عدالت میں پیش ہو کر جواب دیں اور جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے 190 ملین پاؤنڈ پر ریمارکس دیئے، چیف جسٹس ملک ریاض کو کیوں نہیں عدالت میں بلا رہے ہیں؟ ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ ملک ریاض کا نام کیوں نہیں لیتے، سپریم کورٹ نے تو ملک ریاض پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے نے اوور ویلیو کرکے اپارٹمنٹ کی خریداری کی تھی، احتساب عدالت آئندہ ہفتے کیس کو نمٹانے جارہی ہے دوسری جانب ہمارے وکلاء کو سماعت میں پیش ہونے کیلئے آج بھی تاخیر سے اڈیالہ جیل میں جانے دیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version