لائف سٹائل
نسل پرستی اور سفید فام غلبے کے الزامات، گولڈن گلوب ایوارڈز فروخت، ہالی ووڈ فارن پریس گروپ بند
گولڈن گلوب ایوارڈز گزشتہ روز فروخت کر دیئے گئے ہیں ، اور نئے مالک کے مطابق وہ ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (HFPA) کو بند کر دے گا ،گولڈن گلوب ایوارڈز 1944 کو ایچ ایف پی اے کے تعاون سے پہلی بار منعقد کیا گیا، جس میں اس وقت کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
امریکا کی مشہور کمپنی ایلڈریج انڈسٹریز نے گولڈن گلوب ایوارڈ کو خرید لیا ہے، اور فارن پریس ایسوسی ایشن (HFPA) کو بند کر نے کا اعلان کر دیا ہے، ایلڈریج انڈسٹریزایوارڈ ٹیلی کاسٹ اور دنیا بھر میں گولڈن گلوب ایوارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے پر کام کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کی فروخت کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ اس کی ووٹنگ اور پراسیسنگ کے دوران نسل پرستی اور ڈائی ورسٹی کا نہ پایا جانا ہے،2021 میں کی گئی امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کی تحقیقات کے مطابق گولڈن گلوب ایورارڈ ز کی ووٹنگ لسٹ میں کوئی سیاہ فام صحافی نہیں ہے،اور گولڈن گلوب ایوراڈز کی کمیٹی کے کچھ ممبران پر جنسی اور نسل پرستانہ تبصرے کرنے سمیت مشہور شخصیات اور فلم اسٹوڈیوز کی حمایت کرنے کا الزام بھی لگا یا گیا۔
گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں دنیا بھر کے شوبز سٹارز شریک ہوتےہیں اور دنیا بھر سے نامز د ہونےوالے اداکاروں اور فلموں کو منفرد اعزاز”گولڈن گلوب ایوارڈ” سے نوازا جاتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال