پاکستان

دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے ایکٹ کی منظوری، ڈپٹی کمشنرز 30 دن کے لیے نفاذ کرسکیں گے

Published

on

پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے ایکٹ کی منظوری دے دی ۔۔ڈپٹی کمشنرز 30 روزکے لیے دفعہ 144 کانفاذ کرسکیں گے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری داخلہ کے ذریعے 90 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی تجویز دی ۔۔۔پنجاب حکومت 3 ماہ سے بھی زائد عرصے کے لیے دفعہ 144 کانفاذ کرسکے گی۔

دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق ایکٹ کی منظوری سے امن و عامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سرکاری افسران دفعہ 144 کا نفاذ کر سکیں گے،پنجاب حکومت کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق ایکٹ کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی، جسے منظؤر کرلیاگیا۔
پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 کے رول 33 ایک کے تحت ایکٹ کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی،کرمنل پروسیجر 1898 کی سیکشن 144 سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی آن لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن بھی منظوری دے چکی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version