پاکستان

انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی، ملزم گرفتار، 95 پاسپورٹ برآمد

Published

on

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کے دوران گرفتارملزم سے 95پاسپورٹس قبضے میں لے لیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول اوستو کی ہدایات کی روشنی میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تسلسل میں اینٹی ہومن ٹریفکنگ سرکل نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران ملزم خالد حسین کو شاہ فیصل کالونی کراچی سے گرفتارکیا، ملزم کے قبضے سے 95 پاسپورٹ اورمتعدد شناختی کارڈزبرآمد ہوئے۔

ملزم بڑی تعداد میں برآمدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا،گرفتارملزم کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version