پاکستان

عادل راجہ کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں گرفتار کر لیا

Published

on

لندن میں بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا یوٹیوبر عادل فاروق راجہ برطانیہ میں گرفتار ہوگیا۔ عادل راجہ کو لوٹن کے علاقے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کیا۔

عادل راجہ کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارم کے ذریعے تشدد پر اکسانے کے الزامات کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔ عادل راجہ ریٹائرڈ میجر ہے اور یوٹیوب پر پاک فوج اور اس کے افسروں سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے پر اس کا یو ٹیوب چینل بھی بین ہو چکا ہے۔

عادل راجہ سابق وزیراعظم عمران خان کا سپورٹر ہے جو سٹیبلشمنٹ پر شدید اور ذاتی نوعیت کے گھٹیا الزامات عائد کرتا رہا ہے۔ عادل راجہ کے خلاف پاکستان میں بھی کئی مقدمات درج ہیں جن میں ملک کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور ریاستی اداروں پر حملوں کی ترغیب کے الزامات ہیں۔

عادل راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ پاکستان کی عدالتوں سے بھی جاری ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version