دنیا
بیوٹی پارلرز کی بندش کے خلاف کابل میں خواتین کا احتجاج، سکیورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ
درجنوں افغان خواتین نے بیوٹی پارلرز بند کرنے کے حکم کے خلاف کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائر کئے۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد خواتین کو سماجی منظر سے بالکل غائب کرنے کا عمل شروع ہوا، خواتین پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے دروازے بند کئے گئے اب بیوٹی پارلرز پر پابندی اس عمل کی تازہ کڑی ہے۔
بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم پچھلے ماہ جاری کیا گیا،افغانستان بھر میں طالبان کی حکومت بننے سے پہلے ہزاروں بیوٹی پارلرز کام کر رہے تھے، یہ بیوٹی پارلرز کئی گھروں کے لیے روزگار کا واحد ذریعہ تھے۔ طالبان نے ان پارلرز کی بندش کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔