پاکستان
10 سال بعد پوچھا جا رہا ہے فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ سب جانتے ہیں کون کس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے، جاوید لطیف
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنےکے ماسٹرمائنڈ کا 10 سال بعد پوچھا جارہا ہے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ فیض آباددھرنے کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ انتخابات منصفانہ اور لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملنی چاہئے،سپریم کورٹ کا انتخابات کے حوالےسے فیصلہ خوش آئند ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ فیض آباد دھرنےکے ماسٹرمائنڈ کا 10 سال بعد پوچھا جارہا ہے،کون نہیں جانتا کہ کہ 9 مئی واقعہ کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟کیا یہ حقیقت نہیں 2 لوگ ٹرمپ کوجاکر مقبوضہ کشمیر دے کر آگئے تھے،مزدور بھی جانتا ہے کون کس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے،کیا یہ حقیقت نہیں کہ فیض آباددھرنے کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید تھا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ الزام لگایا گیا نوازشریف نے اربوں روپے بھارتی اکاؤنٹ میں بھیجے،جتنی رقم بھیجنے کا الزام لگایا گیا آج تک اتنا بجٹ بھی نہیں آیا،آج بھی کچھ نئے لوگ اپنے مسلز ہمیں دکھا رہے ہیں،نوجوانوں کو بتایا گیا کہ یہ ریاست مخالف لوگ ہیں،ہمارے خلاف ذہن بنایا گیا کہ یہ چور،ڈاکو اور لٹیرے ہیں،لوگوں کی ذہن سازی کرنے پر اربوں روپے خرچ کئے گئے،آج کوئی بتائے باہر بھی اور اندر بھی لاڈلا کیسے ہے۔