کھیل

1986 کے بعد ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل پاکستان جیت گیا، حمزہ خان نے تاریخ رقم کردی

Published

on

پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ جیت لی، میلبورن میں ہونے وال فائنل میں حمزہ خان نے مصر کےمحمد زکریا کو شکست دی۔

1986 کے بعد پہلی بار پاکستانی کا کوئی کھلاڑی ورلڈجونیئر اسکواش ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ حمزہ خان نے فائنل میں محمد زکریا کو 1-3 سے شکست دی

حمزہ خان کی جیت کا اسکور 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 رہا۔ آخری بار 37 سال پہلے جان شیر خان پاکستان کی طرف سے ورلڈجونیئر ٹائٹل جیتے تھے۔

اس سے قبل، سنہ 1986 میں آخری بار جان شیر خان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جونیئر سکواش چیمپیئن بنے تھے۔ اسی سال انھوں نے آسٹریلیا کے کریس ڈٹمر اور پاکستان کے جہانگیر خان کو شکست دے کر سینیئر ورلڈ اوپن بھی جیتا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان 15 سال بعد سکواش کے کھیل میں کسی عالمی ٹرافی کے فائنل میں پہنچا تھا، اس سے قبل، سنہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں انھیں شکست ہوئی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version