ٹاپ سٹوریز

63برسوں بعد مئی میں سب سے زیادہ بارشیں،درجہ حرارت اوسط 0.71ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا

Published

on

محکمہ موسمیات نے مئی کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیا،مئی کے مہینے میں ملک میں معمول سے 127فیصد زائد بارشیں ہوئیں،63برسوں کے دوران دوسرا زائد بارشوں کا مہینہ رہا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری خلاصے کے مطابق مئی میں ملک میں معمول سے 127 فیصد زائد بارشیں ہوئیں،63برسوں کے دوران رواں برس مئی دوسرا زائد بارشوں کا مہینہ رہا.

ملک میں زائد بارش والا دن 5 مئی کو حافظ آباد پنجاب میں 80 ملی میٹر بارش کے ساتھ ریکارڈ ہوا، پورے ماہ میں مالم جبہ 185 ملی میٹر بارش کے ساتھ زائد بارش والا علاقہ رہا.

مئی میں ملک میں دن اور رات کا درجہ حرارت اوسط سے 0.71 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا، مئی کا دن اور رات کامعمول کا اوسط درجہ حرارت 28.23ریکارڈ ہوا،مئی کا معمول کا اوسط درجہ حرارت28.94 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 0.98ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا.

ملک میں دن کا اوسط درجہ حرارت 35.28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے،دن کا معمول اوسط درجہ حرارت 36.26ڈگری سینٹی گریڈ ہے،21مئی کو جیکب آباد 49 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین مقام رہا،شہید بے نظیرآباد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.7ڈگری کے ساتھ گرم ترین مہینہ رہا.

8می کو استورمیں 7.5ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ سردترین مقام رہا جبکہ کالام مہینے کا سرد ترین مقام رہا،جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version