پاکستان

عدم اعتماد کے بعد جے یو آئی نے وزارتوں، گورنر شپ کے مزے لیے، اب باتوں کا کیا فائدہ؟ فیصل کریم کنڈی

Published

on

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ ہوا،پی ڈی ایم حکومت آنے کےبعدجے یو آئی  کو وزارتیں،گورنرخیبرپختونخوا کا عہدہ ملا،مولانافضل الرحمان سیاست میں آ نہیں رہے بلکہ جارہے ہیں،مولانافضل الرحمان کا سب مزے لینے کےبعد ان باتوں کا کیا فائدہ؟

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف کے درمیان رابطوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے کل بہت سی چیزوں کے حوالےسے بات کی،مولانافضل الرحمان نے فیض حمید اور باقی لوگوں سے متعلق بات کی،فضل الرحمان  اپنے حلقےسے ہارے ہیں،بقول ان کے مینڈیٹ چوری کیا گیاہے،پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے حکومت سازی کے معاملے پر کہا کہ حکومت سازی اور اسپیکر قومی اسمبلی اور صدر کے معاملےپر کام شروع ہے،اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہوا،ملک کا المیہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی یا کوئی اور ایسےکرتا تو ماضی کے کلپ دکھائے جاتے،بانی پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو مولانا بھی نہیں کہتے تھے،کیاپی ٹی آئی کے ورکرز مولانا فضل الرحمان کی آواز پر بھنگڑے ڈالیں گے ؟یا پھر پی ٹی آئی کی آواز پر مولانا کے کارکنان رقص کریں گے؟مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ اسی کے پاس گیا جس کے پاس مولانا  کل گئے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک دھرنا دیا تھا مگر ایک کال پر چلے گئے تھے،مولانا فضل الرحمان کو 4 اہم وزارتیں ملیں،مولانا فضل الرحمان نے وزارتوں سے ڈیرہ اسماعیل  خان سے سفر شروع کیا اور بنکاک تک پہنچے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا مسلم لیگ (ن) کو وزیراعظم کا ووٹ دیں گے مگر کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے،بلاول بھٹو صدر پاکستان کیلئے اپنے امیدوار کا جلد اعلان کریں گے،ہم نےکبھی بندوق اٹھانے کی بات نہیں کی،عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں،مولانافضل الرحمان نے فیض حمید اور باقی لوگوں کی بات وقت گزرنے کے بعد کی،فیض حمیداس وقت پشاور میں سرکاری عہدے پر تھےان کا کوئی تعلق نہیں تھا،فضل الرحمان اس وقت کہہ دیتے اور عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتے،مولانافضل الرحمان کو عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ ہوا،پی ڈی ایم حکومت آنے کےبعدجے یو آئی  کو وزارتیں،گورنرخیبرپختونخوا کا عہدہ ملا،مولانافضل الرحمان سیاست میں آ نہیں رہے بلکہ جارہے ہیں،مولانافضل الرحمان کا سب مزے لینے کےبعد ان باتوں کا کیا فائدہ؟ایک سیاسی جماعت کے ملوث لوگوں کو وزیراعلیٰ نامزد کردیں تو کیا 9 مئی کے گناہ معاف ہوچکے۔

فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ آج الیکشن جیت کر  ممبر بن جاتے ہیں تو کیا ماضی میں انہوں نےجوکیا وہ ٹھیک تھا؟پی ٹی آئی کے نامزدوزیراعلیٰ کا بیان ہے ہاتھ مروڑ کر مولانافضل الرحمان سے ملوایا جارہا ہے،پیپلز پارٹی سیاسی،جمہوری جماعت ہے،ہم اس لیول پر نہیں گئے جہاں یہ لوگ گئے ہیں،یہ بات اٹل ہے مستقبل نوجوان اور بلاول بھٹو کا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version