Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

گھریلو صارفین کو ریلیف کے بعد صنعتی صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف کے ذرائع تلاش کر رہے ہیں، نواز شریف

Published

on

After providing relief to domestic consumers, we are looking for ways to provide relief in electricity bills to industrial consumers: Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محذمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔گھریلو صارفین کےبعد صنعتی صارفین کیلئےریلیف لائیں گے۔ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں سے مہنگی بجلی اور مہنگائی ہوئی۔معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔

نوازشریف نے لاہور میں پارٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں ،معیشت کی مضبوطی کےلئے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے،گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کےلیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء نے نوازشریف اورمریم نواز کو بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر خراج تحسین پیش کیا،اور کہا کہ حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی بارے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین