ٹاپ سٹوریز
گھریلو صارفین کو ریلیف کے بعد صنعتی صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف کے ذرائع تلاش کر رہے ہیں، نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر میاں محذمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔گھریلو صارفین کےبعد صنعتی صارفین کیلئےریلیف لائیں گے۔ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں سے مہنگی بجلی اور مہنگائی ہوئی۔معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔
نوازشریف نے لاہور میں پارٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں ،معیشت کی مضبوطی کےلئے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے،گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کےلیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے نوازشریف اورمریم نواز کو بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر خراج تحسین پیش کیا،اور کہا کہ حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی بارے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔