پاکستان
مالیاتی ریلیف ملنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں معمول پر آگئیں
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول پرآنا شروع ہوگیا،اب تک 74سے زائد ملکی وبین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جاچکی ہیں۔
آج صبح کے وقت قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن جزوی متاثررہا،جس کے دوران کچھ ڈومیسٹیک پروازیں تاخیراورمنسوخ ہوئیں،تاہم بعدازاں فضائی آپریشن بتدریج معمول پرآیا۔
جس کے تمام اندرون ملک آپریشن کے علاوہ انٹرنیشنل سیکٹرزپرکراچی سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں سے 74کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئیں،جن میں 56بین الاقوامی جبکہ 18ڈومیسٹیک پروازیں شامل تھیں۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق فضائی آپریشن مکمل طورپربحال ہوچکا ہے،اس دوران جوپروازیں روانہ کی گئیں،ان کی بروقت روانگی کا تناسب 72فیصدرہا،ان کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی جانب سے یومیہ بنیاد پرملکی وبین الاقوامی 84پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔