تازہ ترین

پٹرول بم کے بعد بجلی کا جھٹکا، یونٹ 2.75 روپے مہنگا کردیا گیا

Published

on

عید سے قبل پٹرول  قیمت بڑھانے کے بعد حکومت نے شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل،مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version