تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں مالی سال کے بجٹ اہداف میں ردوبدل پر اتفاق

Published

on

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں مالی سال کے بجٹ اہداف میں ردوبدل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے،،، رواں مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں میں دواکتیس ارب روپے کی کمی کے تخمینے پر اتفاق ہوا ہے،، جبکہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی، دفاعی بجٹ کے اہداف تبدیل کرلئے گئے ہیں

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں مالی سال کے بجٹ اہداف تبدیل کرنے پر اتفاق ہوا ہے،، جس کے بعد ایف بی ار کے ڈائریکٹ ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 4ہزار216 ارب روپے سے بڑھا کر 4ہزار597 ارب ،،سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3ارب425ارب روپے سےکم کرکے 3ارب166 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصولیں کا ہدف 571 ارب روپے سے کم کرکے561 ارب روپے، پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 918 ارب سے بڑھا کر923 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فریقین کے مابین رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235ارب روپے کی کمی لانے پر اتفاق ہوا ہے۔۔ رواں مالی سال کیلئے سود کی ادائیگیاں دوسواکتیس ارب روپے کمی سے 8ہزار371ارب روپے، دفاعی بجٹ 35ارب روپے اضافے سے 1,839 ارب روپے مقرر کردیا گیا ہے۔۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص وفاقی ترقیاتی بجٹ اور حکومتی سبسڈی کی رقم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version