Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایمل ولی نے ملکی مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

Published

on

عوامی نیشنل پارٹی نے ملکی مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ،پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کہتے ہیں کہ حالات جتنے مشکل ہونگے اس کے نتیجے میں جمہوریت اتنی ہی مستحکم ہوگی،عدلیہ،فوج میڈیا اور دیگر تمام ادارے آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، عوامی نیشنل پارٹی اٹھارویں ترمیم کی ہر صورت میں دفاع کرے گی،ہم دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کےساتھ کھڑی ہے۔

پشاور میں پارٹی کے مرکزی کونسل کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے نتیجے پوری نسلی تبدیلی آئی ہے،پختونستان کا نظریہ باچا خان نے دیا ہے، نہ ولی خان اور اسفندیار ولی نے دیا ہے،ہم پاکستان کو آئین کے مطابق آزاد کرنا چاہتے ہیں جہاں تمام قومیتوں کو خود مختاری حاصل ہو،اے این پی پاکستان میں غیر ملکی مداخلت اور پاکستان کے کسی دوسرے ملک میں مداخلت کی مخالفت کرتی ہے۔

ایمل ولی نے کہا کہ ہم ہمسایہ ملک کے حیثیت سے افغانستان کے حق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے،چاہتے ہیں افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کا نظام ہو نہ کہ پاکستان یا امریکہ کا،کشمیر کے مسئلے پر اے این پی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ہم بحیثیت مسلمان فلسطین کے عوام کےساتھ اور اسرائیلی مداخلت کے خلاف ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک سے باہمی تجارتی اور برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں،ملاکنڈ کے حالات بھی آزاد کشمیر سے مختلف نہیں ،کشمیریوں کو پرتشدد مظاہروں کے بعد جسطرح حق دیا گیا کیا مالاکنڈ کے عوام کو بھی اسی طرح دیا جائے گا،پاکستان کمزور ترین نہج پر پہنچ چکا ہے جس سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ طالبانائزیشن واپس عروج پر آگئی ہے،خیبرپختونخوا کے جنوبی اور میدانی اضلاع دہشتگردوں کے نشانے پر ہے جبکہ ہمارے صوبے کے پولیس کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے،ملک میں جمہوریت برائے نام ہے، ایک جماعت کو ایک صوبے میں مارا جارہا ہے اور دوسرے میں حکومت دی جارہی ہے،ایک جماعت عمران کو سزا دینے اور دوسری پارٹی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے،اے این پی جلد ملکی مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیگی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین