پاکستان
لاہور سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے پرواز کی فضائی میزبان ٹورنٹو میں زیرحراست
پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز میں تعینات خاتون فضائی میزبان کو کینیڈا میں حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق پی کے 789 پر تعینات حنا ثانی نامی ایئرہوسٹس سے مبینہ طورپر غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے،ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ائر ہوسٹس معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں، پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کے لئے ائر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگر دو ائر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے پوچھ گچھ کے بعد ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔
اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں، کینیڈین حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی پر عمل کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور