پاکستان
ایئرمارشل ریٹائرڈ فرحت ملک نے وزیراعظم کے مشیر ایوی ایشن کی ذمہ داری سنبھال لی
ایئرمارشل (ر) فرحت حسین ملک نے نگران وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق چارج سنبھالنے کے بعدائرمارشل فرحت حسین ملک نے وزارت کے افسران اور اسٹاف سے تعارفی ملاقات کی-
سیکریٹری ایوی ایشن نے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن کو وزارت کے اہم امور کے بارے میں بریف کیا،- مشیرِ وزیر اعظم کی جانب سے وزارت کو درپیش چیلنجر سے نمٹنے کے عزم کا اظہارکیا۔
اس موقع پرمشیربرائے ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ہوابازی کی صنعت کے فروغ کے لیے مل کرکام کریں گے۔