پاکستان
کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا
کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں ایک بار پھر مختلف ایرلائنز کے طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا ہے۔
دوران پرواز اچانک طیاروں کو جی پی ایس سگنل غائب ہونے کی اطلاع اے ٹی سی کو دے دی گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق نوٹم جاری کردیا۔
جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق کپتانوں کو فوری طور اے ٹی سی کو اطلاع دینے کی ہدایت کردی گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں دوران پرواز طیاروں کے جی پی ایس سگنل دشواری رپورٹ ہوئی تھی۔