پاکستان
ایئرلائنز کو غیرملکی پائلٹس پر انحصار کم کرنے پر مجبور کیا جائے، ایئرکرافٹ اونرز کا وزیر ہوابازی کو خط
جنرل سیکریٹری پاکستان ائیرکرافٹ اونرزآپریٹرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ائیرلائنزانشورنس کے پیسے بچانے کے لیے پائلٹس کو تربیت کے لیے اپنی ائیرلائنوں میں شامل نہیں کررہیں۔
پاکستان ائیرکرافٹ اونرزآپریٹرایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرہوابازی کو خط لکھا گیا ہے، سیکریٹری جنرل کیپٹن عاصم نوازکا کہناہے کہ نئے پائلٹس کے کمی کی وجہ سے غیرملکی پائلٹس کی خدمات لینی پڑتی ہے، غیرملکی پائلٹوں کی پاکستانی ائیرلائنوں میں شمولیت سے بین الاقوامی کرنسی میں زرمبادلہ کی صورت تنخواہ اداکرنی پڑتی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پائلٹس کی تربیت کی کمی کو کم کرنے کے لیے فلائنگ اسکولوں سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے، ملکی ائیرلائنز کو ریگولیٹر کے ذریعے مجبور کیا جائے کہ وہ غیر ملکی پائلٹس پرانحصار کم کریں، مستقبل کے لیے پائلٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیڈٹ پائلٹس کے طور پر نئے گریجویٹوں کا 25% کوٹہ رکھاجائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور