پاکستان

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور، پیشی پر خصوصی انتظامات، عمران خان بھی ساتھ تھے

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں 23 مئی تک حفاظتی منظور کر لی۔

بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت آج ہی دائر ہوئی اور سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ بشریٰ بی بی کی پیشی کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور لاہور ہائیکورٹ میں سفید چادریں لگا کر ایک راہداری سی بنائی گئی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے ۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گاڑی گارڈز کے حصار میں تھی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version