ٹاپ سٹوریز
القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان سے جیل میں ڈھائی گھنٹے تفتیش
نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی 3 رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔