ٹاپ سٹوریز
القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔
احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، عبدالستار، عرفان اور تنویر شامل تھے۔