پاکستان
عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے نئے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا
سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو نئے مقدمے میں گرفتارکر لیا گیا،پولیس نے دونوں خواتین کی عدالت میں طلبی کیلئے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کر دی۔
دونوں خواتین کو کمرمشانی میانوالی پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ اور ضم جاوید کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔