پاکستان
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ زرداری نے کام کیا، 15 سال کے ظلم کے خلاف 8 فروری کو ریفرنڈم ہوگا، فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکہتےہیں کہ جو حسد اور جلن سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں میں ہو رہی ہے وہ 8 فروری کو اور بھڑکے گی، 8 فروری انتخابات کا نہیں ریفرنڈم کا دن ہو گا، 15 سال کے ظلم اور جبر کے خلاف،آج لوگ تقسیم کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں۔
ہجرت کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج لوگ ظلم کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ زرداری نے کام کیا، آج کراچی کی دو بڑی اکائیاں ساتھ بیٹھ گئی ہیں، جو سازشیں یہ بلوں میں بیٹھ کر کر رہے ہیں ان کا بھی قلع قمع ہو گا، کچے کے ڈاکوؤں کو دوبارہ کچے میں جانا ہو گا۔
فاروق ستار نے کہا کہ 8 فروری ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، مجھے تو اپنے حلقے این اے 241 میں ہجرت کالونی، دہلی کالونی اور پنجاب کالونی بھی ملی، یہ ساری کالونیاں ہم کو اپنے حلقہ میں دستیاب آ گئی، جن جن شہروں سے ہمارے آباو اجداد نے ہجرت کی تھی وہ سارے نام میرے حلقہ میں آ گئیں، آج ساری پی پی پی کی اتحادی جماعتیں ان سے دور ہیں، کچھ اپنے کردار پر غور کرو، پچھلے 15 سال میں پیپلز پارٹی نے کرپشن کی تمام حدیں پار کر دیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تم بلٹ پر بلٹ چلاؤ ہم بیلٹ سے پتنگ ہی پتنگ نکالیں گے، تمہارا گیم ختم ہو چکا،مایوسی ختم ہونے والی ہے امید آنے والی ہے، تمہارا ٹائم ختم ہونے والا ہے، ہمارا ٹائم شروع ہونے والا ہے، 8 فروری سے جو دور شروع ہو گا اس میں 5 لاکھ نوکریاں سود کر ساتھ واپس لیں گے، 15 سالوں سے ایک قطرہ پانی کراچی میں نہیں آیا، 15 سالوں میں 10 ہزار ارب کی زمینوں پر تم نے قبضہ کیا، 5 فیصد ووٹ تناسب پر تم نے قبضہ میئر شہر پر مسلط کیا۔