کھیل
بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے سارے بڑے نام کینگروز کے سامنے ناکام
شرما، گل، کوہلی، پجارا، راہانے ،جدیجہ سارے بڑے نام فیل ہوگئے،دوسرے دن کا کھیل بھی کینگروز کے نام رہا، بھارتی ٹیم نے 151 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دی ہیں، بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکار ہیں، آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 469 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ معرکہ انگلینڈ کے گراؤنڈ اوول میں جاری ہے،بھارتی ٹیم کینگروز باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی، 469 رنز کے جواب میں 151 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی ہے۔
کپتان روہت شرما 15 شبمن گل 13، پجارا اور ویرات کوہلی 14،14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بھارتی بیٹنگ رویندرا جدیجہ کی مذاحمت دکھانے کی کوشش کی لیکن ان کو بھی نیتھن لائن نے چلتا کیا ،48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک، کمنز، بولینڈ، کیمرون گرین اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکاراور بھارتی ٹیم نے 469 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے ہیں ،اجینکیا رہانے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔