تازہ ترین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 کے پروگرامز کی ورکشاپس کا شیڈول جاری کردیا
ورکشاپس24 تا29 جون تک جاری رہیں گی۔ہر کورس کی ورکشاپ 6 دن ہوگی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں پیش کئے گئے ایم اے،ایم ایس سی، بی ایس اور بی ایڈ(او ڈی ایل پروگرامز)کے پہلے بیچ کی ورکشاپس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، ورکشاپس24 تا29 جون تک جاری رہیں گی۔ہر کورس کی ورکشاپ 6 دن ہوگی۔واضح رہے کہ یہ ورکشاپس مائیکرو سافٹ ٹیمز کے ذریعے آگاہی ایل ایم ایس پورٹل پر آن لائن ہوں گی۔ورکشاپس شیڈول طلبہ کے آگاہی ایل ایم ایس اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے بتایا کہ طلبہ کو یوزر نیم اور پاسورڈ ارسال کئے گئے ہیں، جن طلبہ کو نہیں ملےوہ یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے فوری طور پر رابطہ کریں ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر ان پروگرامز کے باقی بیچز کی ورکشاپس کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، باقی بیچز کے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورکشاپس کے شیڈول کے لئے مسلسل آگاہی ایل ایم ایس پورٹل اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو چیک کرتے رہیں۔