ٹاپ سٹوریز
حکومت سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، محمود اچکزئی کی مذاکرات کے حوالے سے بات چل رہی ہے، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے محمود اچکزئی کی بات چل رہی ہے، حکومت سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن بات صرف ان سے ہوگی جو با اختیار ہیں، جو انہیں لیکر آئے انہی کے فیصلے کی قابلیت ہے۔جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ لوگ 9 مئی کا شور مچا دیتے ہیں، نو مئی انکی انشورنس پالیسی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا اگر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں۔
نئے توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ کیلئے گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں، ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی، نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے فوج اور مارشل لاؤ پر تنقید کرتے رہے، خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا، احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا انہوں نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے، یہ بھی کہتے رہے پاکستان میانمار بننے جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 9 مئی ختم ہوا تو انکی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی، جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کو عزت دینے لگ گئے ہیں، نو مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اسکے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی، نو مئی کی سازش بھی اسی نے کی۔
عمران خان نے کہا کہ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائروں کو ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، نواز شریف کو جتانے کیلئے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔ حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں۔ پاکستان میں سب سے بڑا philanthropist میں ہوں۔ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائی جبکہ ایک یونیورسٹی ابھی بن رہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی