تازہ ترین
امریکا نے پاکستان کو دوطرفہ اقتصادی مذاکرات کی دعوت دے دی
امریکہ نے پاکستان کو دو طرفہ اعلیٰ سطح کے اقتصادی مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات 29 اپریل سے تین مئی کے دوران واشنگٹن میں ہوں گے جن کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات کی دعوت اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ہے۔ امریکہ کے انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی ترقی خوزے فرنانڈز مذاکرات میں امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بات چیت کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ بھی امریکہ کی جانب سے اٹھایا جائے گا اور واشنگٹن پاکستان کو توانائی کے دیگر ذرائع پر مدد کی پیشکش کرے گا۔
بات چیت کا مقصد معیشت، توانائی اور ماحولیات پر تعاون کے راستے تلاش کرنا ہے۔
اعلی سطح کے ان مذاکرات کے تحت پاکستان اور امریکہ میں تین ڈائیلاگز ہوں گے جن میں سے دو انرجی سیکورٹی اور کلائنٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ پہلے ہی چل رہے ہیں۔ جبکہ تیسرا ڈائیلاگ معیشت پر شروع کیا جائے گا۔
مذاکرات کی دعوت ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال